عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ/یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے پیشِ نظر جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جموںسری نگر قومی شاہراہ پر کولگام پولیس نے جمعرات کو چیکنگ اور تلاشی کی کارروائیاں مزید سخت کر دیں تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور امن و امان برقرار رہے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ تلاشی مہم کی قیادت اسٹیشن ہاؤس آفیسر قاضی گنڈ، سید نذیر اندرابی نے کی، جو اے ایس پی ہائی وے اور ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں، ایس ایس پی کولگام عنایت علی چودھری کی ہدایات پر انجام دی گئی۔عہدیدار کے مطابق ضلع میں مجموعی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سینئر پولیس افسران خود سیکورٹی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات پُرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
یومِ جمہوریہ سے قبل قاضی گنڈ میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی سخت