عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے متوقع دورہ لداخ سے قبل مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں پانچ نئے اضلاع نوبرا، شام، چانگ تھانگ، زنسکار اور دراس کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں اضلاع کی مجموعی تعداد دو سے بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے کیا گیا، جہاں ونائی کمار سکسینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اسے لداخ کے لیے ’’تاریخی دن‘‘قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کو وزارت داخلہ کی جانب سے اگست 2024 میں منظوری دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع کے قیام کا مقصد نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانا، انتظامی نظام کو غیرمرکزی بنانا اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر داخلہ امت شا ہ کے دورے سے قبل لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا قیام