غلام نبی رینہ
کنگن/چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر جمعہ کے روز سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک انہدامی کارروائی انجام دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ایک ڈھانچے کو منہدم کر دیا۔
اتھارٹی ذرائع کے مطابق متعلقہ شخص نے اس سے قبل بھی غیر قانونی طور پر ایک ڈھانچہ تعمیر کیا تھا، جس کے بعد اتھارٹی کی جانب سے اُسے نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود مذکورہ شخص نے ہدایات کی خلاف ورزی جاری رکھی۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی، غیر قانونی ڈھانچہ منہدم