عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/مفرور افراد کے خلاف کریک ڈاون کو جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے پنجاب کے گرداس پور علاقے سے تعلق رکھنے والے 10 برسوں سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس نے سال 2015 سے مفرور ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن ہیرا نگر میں درج رنبیر پینل کوڈ کے دفعہ297/337 کے تحت ایف آئی آر نمبر 139/2014 میں مطلوب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف عدالت نے دفعہ 512 ضابطہ فوجداری کے تحت وارنٹ جاری کیا تھا۔ملزم کی شناخت جگراج سنگھ ولد ترسیم سنگھ ساکن گرادس پور پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم سال 2015 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
کٹھوعہ میں 10 برسوں سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس