عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے پیر کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر اور آرمی چیف نے خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔جنرل دھیرج سیٹھ کے ساتھ چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ بھی تھے۔فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھانے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔انہوں نے یکم جولائی سے فوج کی کمان سنبھالی ہے۔