عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خواتین کو جموں کشمیر کی خود اعتمادی، یکساں مواقع اور وقار پر مبنی مستقبل کی طرف جاری تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج پیر کو راج بھون، سرینگر میںجموں و کشمیر ویمنز فلیو شپ ایواڈ کی تقریب پر بول رہے تھے۔جموں کشمیر کی خواتین کو ان کے جائز حقوق دینے اور امتیازی سلوک کو ختم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایل جی نے خواتین لیڈروں کے ذریعے چلنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک ترقی پسند وژن کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہا”خواتین کو بااختیار بنانا وکسٹ جے کے کی کلید ہے؛ ان کی ترقی معاشرے کی ترقی کو یقینی بناتی ہے۔ میں ایک جموں کشمیر کا تصور کرتا ہوں جہاں خواتین تعلیمی، صنعت، سماجی تنظیموں اور حکمرانی، پالیسیوں کو تشکیل دینے، کاروبار کو چلانے، اور آرٹ اور ادب کے ذریعے ہماری ثقافت کو فروغ دینے میں رہنمائی کرتی ہیں۔
ایل جی سنہا نے کہامیں ایک ایسے جموں کشمیر کا تصور کرتا ہوں جہاں ہر نوجوان لڑکی اس یقین کے ساتھ بڑی ہوتی ہے کہ اس کے خواب قیمتی ہیں، اس کی آواز طاقتور ہے، اور اس کا مستقبل لامحدود امکانات رکھتا ہے،” ۔انہوں نے کہا کہ جب خواتین ترقی کرتی ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے، جب خواتین قیادت کرتی ہیں تو قوم نئی بلندیوں کو چھوتی ہے اور جب خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرتی ہیں تو پوری دنیا زیادہ انصاف پسند، زیادہ ہمدرد اور زیادہ خوشحال ہو جاتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بحالی کے فریم ورک کو مضبوط بنانے اور منشیات کی لت سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے اس کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک جامع، علاقے کے لحاظ سے تجزیہ کریں۔