عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں ضلع کے میراںصاحب علاقے میں زمینی تنازعے کے دوران مبینہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت ستیندر کمار ولد جگدیش راج،ساکن گاؤں گازیان ،میراں صاحب کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ زمینی تنازعے کے باعث اسی گاؤں کے رہنے والے دو سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر ستیندر کمار پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جموں کے میراں صاحب میں مبینہ حملے کے بعد ایک شخص کی موت