عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں پیش آئے دو الگ الگ المناک سڑک حادثات میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر (SPO)، اس کی بہن سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری ضلع میں جمعہ کے روز جموں-پونچھ قومی شاہراہ پر بگنوٹی کے مقام پر ایک کار اور مسافر بس کے درمیان آمنے سامنے کی شدید ٹکر ہوئی۔ حادثے میں اسپیشل پولیس آفیسر شبھم کماراور ان کی بہن رینو چودھری موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں رینو چودھری کے شوہر راکیش کماراور بیٹی سواتی چودھری بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ادھر ضلع کشتواڑ کے گلاب گڑھ علاقے میں بھی جمعہ کو ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک لوڈ کیرئیر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔اس حادثے میں انورُوھ سنگھ اور ان کے بیٹے دیپک کمارکی موت ہو گئی، جبکہ سپوت سنگھ اور رویندر سنگھ زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس نے دونوں حادثات کے سلسلے میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
راجوری اور کشتواڑ میں دو الگ الگ سڑک حادثات، پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق، 4زخمی