عظمیٰ ویب ڈیسک
اُدھم پور/جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہفتہ کے روز شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی (ایس کے پی اے) اُدھم پور میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل بشیر انجم ، تحصیل مینڈھر، ضلع پونچھ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ان دنوں ایس کے پی اے اُدھم پور میں تربیت حاصل کر رہے تھے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
شیرکشمیر پولیس اکیڈمی اُدھم پور میں دورانِ تربیت بے ہوش ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کانسٹیبل فوت