عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام میں بدھ کے روز ایک ٹاٹا مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ بس بیروہ سے بڈگام جا رہی تھی کہ نصراللہ پورہ کے نزدیک کوونار علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ کن حالات میں پیش آیا، اس کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
حادثے کے فوراً بعد نصراللہ پورہ کے مقامی باشندے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے سب ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بڈگام میں مسافر بس حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 25 افراد زخمی