عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے کے کلال گیسر میں بدھ کے روز شدید بارش کے باعث دو مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں اچانک سیلابی ریلے اور ملبہ آنے سے متعدد سڑکیں بند ہو گئیں۔
سرکاری حکام کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے خدشات بھی برقرار ہیں۔
بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے بھاری مقدار میں ملبہ بہا کر لایا، جس سے بھلیسہ کے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حساس اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑکوں کی بحالی تک سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں دو مقامات پر بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، کئی سڑکیں بند