عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جیٹھ اشٹمی کے موقع پر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیربھوانی مندر میں حاضری دی اور عبادت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے مندر میں امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور درگاہ پر حاضری دے کر برکتیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ تولہ مولہ میں منعقد ہونے والے سالانہ میلہ کھیر بھوانی میں جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
جیٹھ اشٹمی کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی کھیر بھوانی مندر میں حاضری