عظمیٰ ویب ڈیسک
گول/انتہائی دُکھ اور افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک نوجوان عطا محمد ولد حکم دین ساکن بولنی ٹاپ ٹھٹھارکہ، بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کی حادثاتی وفات کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں کہرام مچ گیاہے، مقامی لوگوں نے مرحوم کو ایک نیک، ملنسار اور خوش اخلاق انسان قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
علاقے کے لوگوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے۔ آمین۔
گول: بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، علاقے میں کہرام