غلام نبی رینہ
کنگن/ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ شب سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہا، جبکہ زوجیلا اور گمری-منی مرگ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بارش اور برفباری کے باوجود سونمرگ-گمری شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معمول کے مطابق جاری ہے۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہے تاہم مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ادھر مسلسل بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موسم مزید خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
زوجیلا اور گمری میں ہلکی برفباری، سونمرگ-گمری شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری