عشرت حسین بٹ
پونچھ/ڈی آئی جی راجوری-پونچھ رینج سندیپ وزیر نے ایس ایس پی پونچھ اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ضلع پونچھ کے سرحدی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل گاؤں سالوتری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور سرحدی علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی نے اگلے مورچوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے حساس علاقوں میں مسلسل چوکسی، سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطے اور متحرک پولیسنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی آئی جی نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے والے اہلکاروں کی لگن اور فرض شناسی کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیتے رہنے کی ہدایت دی۔
یہ دورہ ضلع پولیس پونچھ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے، امن و امان برقرار رکھا جائے اور ایل او سی سے متصل دیہات میں مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج کا سرحدی گاؤں سالوتری کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ