عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بارہمولہ سے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کو پیر کے روز اپنے والد کے آخری رسومات میں شرکت کیلئے ضمانت دے دی گئی۔ ان کے والد حاجی خضر محمد، مختصر علالت کے بعد نئی دہلی کے ایمز اسپتال میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد انجینئر رشید کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ انہیں 2 جون تک ضمانت فراہم کی گئی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی انجینئر رشید کو 28 اپریل کو اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ چند روز اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد وہ 6 مئی کو دوبارہ تہاڑ جیل واپس چلے گئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی خضر محمد شیخ کی نمازِ جنازہ اور تدفین شمالی کشمیر کے علاقہ لنگیٹ میں ان کے آبائی مقام پر انجام دی جائے گی۔
انجینئر رشید کو والد کے جنازے میں شرکت کیلئے ضمانت مل گئی