عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/اننت ناگ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے ہیروئن اور براؤن شوگر برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق سنگم کے ہالمولہ علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا گیا تھا، جہاں ایک ہونڈا سٹی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے تقریباً 12.7 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔
گرفتار افراد کی شناخت سید ساحل عرف ’ڈاگی‘ساکن بمنہ سرینگر، فرحان مجید وانی ساکن شوپیاں اور عزیر احمد ایتو ساکن ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکورہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے نینہ پل کے قریب سرتاج احمد علی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تقریباً 19 گرام براؤن شوگر برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس کی منشیات مخالف کارروائی،چار منشیات فروشو ں کو کیا گرفتار