عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز خبردار کیا کہ خطہ ایندھن اور گیس کے سنگین بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے معیشت شدید دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو سکتی ہے۔سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نےکہا کہ عالمی کشیدگی اور جاری جغرافیائی سیاسی تنازعات اس صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’ہم ایک بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایندھن کے بحران، گیس کے بحران اور تباہی کی جانب جا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو معیشت پر اس کے اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ مسلسل غیر یقینی صورتحال سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
خطے میں ایندھن اور گیس کا بحران سر پر منڈلا رہا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ