عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں رات کے وقت گشت کے دوران ایک فوجی اہلکار حادثاتی طور پر پھسل کر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے فوجی کی شناخت نائب صوبیدار ہیرا بہادر پانڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو 32 راشٹریہ رائفلز کے ساتھ تعینات تھے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ حمام مارکوٹ کے جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار رات کی گشت پر مامور تھے۔ اس دوران نائب صوبیدار ہیرا بہادر پانڈے کا توازن بگڑ گیا اور وہ پھسل کر گر پڑے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔بعد ازاں فوجی اہلکاروں نے لاش کو علاقے سے برآمد کیا، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بارہمولہ میں شبانہ گشت کے دوران پھسل کر فوجی اہلکار جاں بحق