عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں پیر کے روز ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ضلع بارہمولہ کے شالپورہ علاقے کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص چھتہ بل سرینگر میں ایک دودھ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور مشتبہ حالات میں اپنے کمرے کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔
لاش کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چھتہ بل سرینگر میں ایک شخص کی نعش برآمد، تحقیقات شروع