عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ علاقے میں جمعرات کو ایک آلٹو کار اور کینٹر گاڑی کے درمیان زور دار تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ڈاکٹروں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
منڈی ساتھرہ میں آلٹو کار اور کینٹر میں تصادم، پانچ افراد زخمی