عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور حال ہی میں رہا ہونے والے دوڈہ کے رکن اسمبلی مہراج ملک سے ملاقات کے مقصد سے پیدل سفر شروع کیا ہے۔
روہامہ بارہمولہ کے رہائشی شاہد ظہور تقریباً 270 کلو میٹر طویل پیدل مارچ پر روانہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سفر کا مقصد نہ صرف مہراج ملک سے ملاقات کرنا ہے بلکہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔
اپنے سفر کے دوران شاہد ظہور مختلف مقامات پر قیام کر رہے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے شروع کی گئی 100 روزہ منشیات مخالف مہم کی حمایت پر عوام کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورا ملک منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔
مہراج ملک سے ملاقات بارہمولہ کے نوجوان کا دوڈہ تک پیدل مارچ