عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ میں پل ڈوڈہ کے قریب گتسو مقام پر ہفتہ کی صبح اچانک پسیاں گرآنے کے باعث ڈوڈہ-کشتواڑ شاہراہ بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔
حکام نے بتایا کہ پسیوں کے ساتھ ملبہ اور بڑے بڑے پتھر سڑک پر آ گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کی بحالی کے لیے مشینری اور عملہ موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے، تاہم راستہ کھولنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ملبہ ہٹانے اور سڑک کو محفوظ قرار دینے کے بعد ہی ٹریفک بحال کی جائے گی۔
ادھر شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
پل ڈوڈہ کے قریب لینڈ سلائڈنگ، ڈوڈہ-کشتواڑ شاہراہ بند، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ