عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/ وزیرداخلہ امت شاہ جمعرات کے روز دو روزہ دورے پر لیہہ پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف سرکاری اور رسمی تقاریب میں شرکت کریں گے، حکام نے بتایا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ دورہ بدھاپورینما کے موقع پر ہو رہا ہے، جب کہ گوتما بدھا کے مقدس تبرکات کی پہلی بین الاقوامی نمائش یکم مئی سے شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
مزید برآں، انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے سینئر حکام بھی انہیں یو ٹی لداخ سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔
امت شاہ دو روزہ دورے پر لیہہ پہنچ گئے