محمد تسکین
کٹھوعہ/ ضلع کٹھوعہ کے تحصیل بنی میں بدھ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک کمسن لڑکے کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور بچی زخمی ہو گئی۔
سرکاری تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ شام تقریباً 5:47 بجے پیش آیا جب تلسی رام ولد جگت رام، ساکن بھنڈار (جو گزشتہ 10 برسوں سے کھلوران میں مقیم ہیں) کے مکان پر آسمانی بجلی گری۔ بتایا جاتا ہے کہ بجلی کھڑکی کے راستے گھر کے اندر داخل ہوئی اور کمرے میں موجود دو بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان میں سے ایک، 11 سالہ ارجن سنگھ، جو پرائمری اسکول کھلوران میں پانچویں جماعت کا طالب علم تھا، شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اہل خانہ کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) بنی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک اور زخمی بچی، 14 سالہ سپنا دیوی، جو ہائی اسکول گھٹو میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہے، کو بھی چوٹیں آئیں۔ تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
کٹھوعہ کے بنی علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچویں جماعت کاطالب علم ازجان، ایک زخمی