مشتاق الاسلام
پلوامہ/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غیرقانونی ایل پی جی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ڈسٹری بیوٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے 80 گیس سلنڈر ضبط کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ کاکاپورہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع پلوامہ کے حاجی بل علاقے کا رہائشی فردوس احمد ڈار گھریلو گیس سلنڈروں سے کمرشل سلنڈروں میں غیرقانونی طور پر گیس منتقل کر رہا ہے، جس سے عوامی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور 80 گیس سلنڈر ضبط کر لیے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 34/26 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پلوامہ میں غیرقانونی ایل پی جی کاروبار کے خلاف پولیس کارروائی، 80 سلنڈر ضبط