عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے مضافاتی علاقے صورہ کے آنچار میں ایک گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ایک زنگ آلود پستول برآمد ہوا۔ یہ برآمدگی جمعہ کے روز اس وقت عمل میں آئی جب میونسپلٹی کے صفائی عملے نے معمول کی صفائی کے دوران پولیس کو اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق صفائی کے دوران عملے نے کچرے میں ایک مشتبہ چیز دیکھی جو بعد میں پستول نکلی۔ اسلحہ ہونے کا شبہ ہوتے ہی عملے نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن صورہ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پستول کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ برآمد ہونے والا پستول زنگ آلود حالت میں تھا اور اسے کچرے کے ڈھیر سے بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر کے آنچار علاقے میں صفائی مہم کے دوران پستول برآمد