عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ میں مسلسل شدید بارش، پھسلن پتھروں کے گرآنے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق آج تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال طلبہ اور عملے کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے احتیاطی طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
تاہم کشتواڑ شہر کے مالپیٹھ سے چراہر تک کے علاقوں میں واقع اسکولوں کے لیے جزوی رعایت دی گئی ہے، جہاں چھٹی جماعت سے اوپر کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
حکام نے عوام اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برتیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع کشتواڑ میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم