عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/حکومت نے لوک سبھا اور ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مختص کرنے کی آئینی شق کو 16 اپریل 2026 سے نافذ کر دیا ہے۔
مرکزی وزارت قانون نے اس سلسلے میں 2023 میں منظور شدہ 106 ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 1 کے سب سیکشن 2 کی دفعات کو جمعرات کے روز ہندوستان کے گزٹ میں مشتہر کر دیا ہے۔ اس شق کے مطابق، خواتین کے ریزرویشن کا یہ حکم اس کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن) میں ترمیم کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کی نشستوں کی حلقہ بندی اور اسمبلیوں والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین کے ریزرویشن کو لاگو کرنے سے متعلق بعض دفعات والے بلوں پر بحث جاری ہے۔
قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی دفعات کا نفاذ