عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/و کشمیر حکومت نے یونین ٹیریٹری میں ڈیزل کی فروخت پر ٹیکس کے ڈھانچے میں ترمیم کرتے ہوئے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
محکمۂ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب ڈیزل پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد مقرر کی گئی ہے، جس میں فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فی لیٹر ایک روپیہ بطور سیس (Cess) بھی عائد کیا گیا ہے۔یہ نئی شرحیں 11 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
Notification-1
جموں و کشمیر حکومت نے ڈیزل پر ٹیکس ڈھانچہ تبدیل کر دیا