عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے منگل کے روز کہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس آنے والے دنوں میں منشیات کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرے گی اور منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، آئی جی پی بردی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ منشیات کے خلاف ’’مشن موڈ‘‘میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، آنے والے دنوں میں ہماری کارروائیاں مزید تیز ہوں گی تاکہ منشیات فروشوں، اسمگلروں اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔
انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور منشیات جیسی لعنت سے دور رہیں۔آئی جی پی نے سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گوردوارہ انتظامیہ کی دعوت پر وہاں گئے، جہاں انہوں نے حاضری دی اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔
آئی جی پی کشمیر کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ، نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین