عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر شہر کے نوہٹہ علاقے کے چندپورہ میں دیر گئی رات پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں سات رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ رات تقریباً ایک بجے ایک رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ آگ پہلے ایک مکان سے شروع ہوئی اور تیزی سے قریبی مکانات تک پھیل گئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
انھوں نے کہا فائر بریگیڈ، پولیس اور مقامی لوگوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک آگ پر قابو پانے کے لیے سخت جدوجہد کی اور بالآخر آگ کو بجھا دیا گیا۔ان کے مطابق اس واقعے میں سات مکانات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
نوہٹہ کے چندپورہ میں شبانہ آتشزدگی ،سات رہائشی مکانات خاکستر