ایجنسیز
اسلام آباد// پاکستان میں تپِ دق (ٹیوبر کلوسس، ٹی بی) ایک بار پھر سنگین عوامی صحت کے بحران کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں روزانہ 1800 سے زائد نئے کیسز سامنے آتے ہیں، جبکہ تقریباً 140 افراد ہر دن اس بیماری کے باعث جان گنوا رہے ہیں، جو صورت حال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی یومِ تپِ دق کے موقع پر جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 6 لاکھ 69 ہزار افراد تپِ دق سے متاثر ہوتے ہیں، جبکہ 51 ہزار کے قریب اموات ہوتی ہیں۔