عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ/ شمالی کشمیر کے کپواڑہ بس اسٹینڈ پر گزشتہ رات دیر گئے اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں کم از کم چھ مسافر بسوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ واقعے میں چھ بسیں متاثر ہوئیں، جن میں سے تین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ مزید تین کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
کپواڑہ بس اڈہ میں شبانہ آتشزدگی، 6 بسیں تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں