عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں قائم ملی ٹینٹ تنظیم لشکرِ طیبہ سے منسلک ایک بڑے بین الریاستی ماڈیول کو بے نقاب کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو غیر ملکی (پاکستانی) ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں لشکرِ طیبہ کا ایک انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ عبداللہ عرف ابو حریرہ بھی شامل ہے، جو گزشتہ 16 برس سے گرفتاری سے بچتا آ رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس بین الریاستی ماڈیول کو بے نقاب کرنے کے لیے کارروائی کئی ریاستوں میں مختلف مقامات پر انجام دی گئی۔ مزید گرفتار افراد میں ایک اور پاکستانی ملی ٹینٹ عثمان عرف خبیب اور سری نگر کے تین رہائشی محمد نقیب بٹ، عادل رشید بٹ اور غلام محمد میر عرف ماما شامل ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
لشکرِ طیبہ سے منسلک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش،پولیسں2 نے5 کو کیاگرفتار