عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل انکاؤنٹر کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے کر درست قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاعدالتی تحقیقات میں کافی وقت لگتا ہے۔ کسی حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کو تحقیقات کے لیے مقرر کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حقائق جلد از جلد سامنے آئیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملے۔
گاندربل انکاؤنٹر: وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کی مجسٹریل انکوائری کی حمایت