عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے بربرشاہ علاقے میں ایک ہوٹل میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ سیاح خاتون بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئیں، جنہیں قریبی اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔
متوفیہ کی شناخت کانتا زوجہ موریشور بربل کے طور پر ہوئی ہے، جو مہاراشٹر کے پروانچوتی وانشاری کلیانی کی رہائشی تھیں۔ وہ 3 اپریل سے ایک گروپ کے ہمراہ سرینگر کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں۔
پولیس کے مطابق خاتون اچانک ہوٹل کے اندر بے ہوش ہوگئیں، جس کے بعد ہوٹل عملہ اور ان کے ساتھی انہیں فوری طور پر خیبر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر موت کی وجہ دل کا اچانک دورہ معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی تصدیق میڈیکو لیگل کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ہوگی۔
لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ضابطے کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سرینگر کے ایک ہوٹل میں مہاراشٹر کی خاتون سیاح جاں بحق