عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن/جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن کے قریب کرول کے مقام پرپتھرگرآنے اکے ایک واقعے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) رام بن کے پرسنل سکیورٹی آفیسر (پی ایس او) زخمی ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت رویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں و کشمیر پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ہیں۔
حکام کے مطابق، اہلکار مزکور اے ایس پی رام بن مجیب الرحمان کی سکیورٹی ٹیم کا حصہ تھے، جو حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ کی بحالی کے کام کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پہاڑی سے اچانک پتھر گرآنے لگے، اور ایک پتھر پی ایس او کو جا لگا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ادھر، متاثرہ حصے پر وقفے وقفے سے شوٹنگ اسٹون کے باوجود بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
رام بن میں شاہراہ پر پتھر گرآنے سے پولیس اہلکار زخمی