عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کے روز کہا کہ خطے میں ریاست میں ملی ٹینسی کیلئے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تاہم کسی بھی صورت میں بے گناہوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےنائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گاندربل واقعہ کی تحقیقات کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے پہلے ہی انکوائری کا حکم دیا جا چکا ہے اور حکومت اس کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا، جموں و کشمیر گزشتہ تین دہائیوں سے ملی ٹینسیکا سامنا کر رہا ہے۔ ملی ٹینٹوں کیلئے جموں کشمیر یا ملک میں کہیں بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی بے گناہ مارا نہ جائے۔ انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گاندربل انکاؤنٹر فرضی ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کی جانب سے نیشنل کانفرنس کے وعدوں پر تنقید کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔انہوں نے کہاہم اپوزیشن کے کہنے پر کام نہیں کر رہے۔ عمر عبداللہ کی قیادت میں قائم حکومت عوام کی حکومت ہے۔ ہم اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے یہاں ہیں۔ اپوزیشن کو اپنے وعدوں کا حساب دینا چاہیے۔
گاندربل واقعہ: ملی ٹینسی کیلئے کوئی جگہ نہیں، مگر بے گناہوں کو نقصان پہنچاناناقابل برداشت : نائب وزیر اعلیٰ