عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/قانون ساز اسمبلی میں ہفتہ کے روز نیشنل کانفرنس کی وزیر سکینہ ایتو اور پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران وزیر ایتو نے محبوبہ مفتی کے 2016 کے ’’دودھ اور ٹافی‘‘والے بیان کا متعدد بار حوالہ دیا۔ایک تلخ بحث کے دوران سکینہ ایتو نے پرہ پر الزام عائد کیا کہ وہ محض دکھاوے کے لیے ایوان میں کاغذات پھاڑتے ہیں۔
انہوں نے کہااگر آج ہم اختیارات سے محروم ہیں اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو اس کی وجہ پی ڈی پی ہے۔ انھوں نے پرہ سے مخاطب ہوکرکہا اگر ہم ریاست سے محروم ہیں تو اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔ اگر ہم دفعہ 370 سے محروم ہوئے ہیں تو اس کے بھی ذمہ دار آپ ہی ہیں۔
وزیر ایتو نے کہا کہ ان کی جماعت نمائشی اقدامات کے بجائے عملی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے بحث کے دوران بار بار محبوبہ مفتی کے 2016 کے ’’دودھ اور ٹافی‘‘والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہاہمیں معلوم ہے کہ کس کے پاس کتنے کولڈ اسٹوریج ہیں اور کون کس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کا نصاب کہاں سے تیار ہوتا ہے۔
سکینہ ایتو اور وحیدہ پرہ درمیان شدید تلخ کلامی