زاہد بشیر
گول/ضلع رام بن کے گول علاقے کے چنا گاؤں میں چیتے کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال گول منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق، متاثرہ افراد مویشیوں کے ساتھ جنگلی علاقے میں گئے ہوئے تھے کہ اچانک ایک چیتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ چیتے نے پہلے ایک شخص کو نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے افراد جب اسے بچانے کے لیے آگے بڑھاتو وہ بھی حملے میں زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے شور مچا کر چیتے کو بھگانے میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال گول پہنچایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد اور ٹیکے لگائے گئے۔زخمیوں کی شناخت پریم سنگھ ولد امر چند، رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ اور فردوس احمد ولد نزیر احمد، ساکنان چنا، پنچایت گنڈی گگرسولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق، اس واقعے کے دوران کئی بھیڑ بکریاں بھی لاپتہ ہو گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
گول کے چُناعلاقہ میں چیتے کا حملہ: تین افراد زخمی، کئی مویشی لاپتہ