عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹری منوج کمار پنڈت نے ایوان کو مطلع کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اسمبلی سے منظور شدہ تین اہم بلوں کو منظوری دے دی ہے۔سیکریٹری نے ایوان کو بتایا کہ جموں و کشمیر جن وشواس (ترمیمِ دفعات) بل 2026 (ایل اے بل نمبر 1)، جموں و کشمیر جذام سے متاثرہ افراد کے خلاف امتیاز کے خاتمے کا بل 2026 (ایل اے بل نمبر 2) اورجموں و کشمیر اسٹیٹ سول کورٹس (ترمیمی) بل 2026 (ایل اے بل نمبر 3) کو 31 مارچ 2026 کو لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بل قانون ساز اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد اب باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہونے کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے اسمبلی سے منظور شدہ3بلوں کی منظوری، سیکریٹری نے ایوان کو آگاہ کیا