عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ پڑوسی ریاست پنجاب کے اپنے ہم منصب کو شاہپور کنڈی ڈیم منصوبے سے متعلق کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے یاد دہانی کرائیں گے۔قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ 1979 میں جموں و کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان شاہپور کنڈی ڈیم منصوبے سے متعلق طے پانے والا معاہدہ دونوں حکومتوں کے درمیان ایک خودمختار (سوورن) عہد ہے۔
انہوں نے کہا، میں اس معاملے کو ذاتی سطح پر پنجاب کے اپنے ہم منصب کے ساتھ اٹھاؤں گا اور انہیں کیے گئے وعدوں کی یاد دہانی کراؤں گا۔ یہ کسی فرد کا نہیں بلکہ حکومت پنجاب اور حکومت جموں و کشمیر کے درمیان ایک خودمختار معاہدہ ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں انہیں یاد دہانی کراؤں گا اور قائل کروں گا کہ وہ اس معاہدے کو پورا کریں۔
1979معاہدہ ایک خودمختار عہد، اس سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں: عمرعبداللہ