فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ سے حاجی بل سڑک شاہمدان کالونی کے نزدیک لگا تار بارشوں کی وجہ سے دھنس گئ ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ سڑک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
تیز بارشوں کی وجہ سے سڑک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر متاثر ہو گئی ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سڑک رابطے کامرمتی کام کام فوری طور شروع کریں تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے
لگاتار بارشوں کے باعث حاجی بل بارہمولہ سڑک رابطہ بند،مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا