عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سکینہ یتو نے پیر کے روز قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ حکومت نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ایک بل کا جائزہ لے رہی ہے۔وزیر نے بتایا کہ نجی یونیورسٹیوں سے متعلق بل اس وقت زیرِ غور ہے اور اس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ بل مکمل ہو جائے گا تو حکومت اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی سامنے لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا جائزہ کیس ٹو کیس بنیادوں پر لیا جائے گا۔
نجی یونیورسٹیوں کے قیام کا بل زیرِ غور، پالیسی جلد متوقع: سکینہ ایتو