عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) نے جمعرات کے روز ایک بڑے آپریشن کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ یہ کارروائی ایک بین الاقوامی ملی نٹینٹ ماڈیول کی تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی گئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تین اضلاع میں مجموعی طور پر 10 مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، جن میں گاندربل میں 6، شوپیان میں 3 اور سرینگر میں ایک مقام شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ایک ایسے ملی ٹینٹ ماڈیول سے متعلق ہیں جسے شبیراحمد لون نامی لشکر طیبہ (LeT) کا ایک کشمیری جنگجو بیرونِ ملک سے کنٹرول کر رہا ہے، جو اس وقت بنگلہ دیش میں مقیم ہے۔ لون کا تعلق گاندربل کے کنگن علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
عہدیدار کے مطابق، “یہ کیس ایک بین الاقوامی نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے، جہاں ماڈیول کو بنگلہ دیش اور پاکستان میں موجود لشکر کے ہینڈلرز کی جانب سے ہدایات مل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں ایک تازہ ملی ٹینسی کے کیس کے سلسلے میں مجاز عدالت کی جانب سے جاری کردہ سرچ وارنٹس کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن CIK میں درج کی گئی ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سی آئی کے کی بڑی کارروائی، کشمیر میں 10 مقامات پر چھاپے