عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/سرحدی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مستعد جوانوں نے بدھ کو جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس سے ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا ہے۔افسران نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے رام گڑھ سیکٹر میں بھلر سرحدی چوکی کے پاس ایک پاکستانی شخص کی نقل و حرکت دیکھ کر اسے للکارا اور جب وہ سرحد کے اس طرف آگیا، تو اسے پکڑ لیا۔
افسران نے مزید بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی اور اس نے نادانستہ طور پر سرحد عبور کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مزید کارروائی کے لیے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جموں و کشمیر کے سانبہ میں بی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو کیا گرفتار