عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے رسوئی گیس (ایل پی جی) کی قلت کے حوالے سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
احتجاج میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شریک تھے اور وہ مسلسل حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے رہے۔ ان کا الزام تھا کہ ملک بھر میں عوام کو رسوئی گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے اور حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرین ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور ایل پی جی سلنڈر کی تصاویر لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے ‘مکر دوار’ کے سامنے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے گزشتہ دنوں ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ایل پی جی بحران پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے اور اس مسئلے کے جلد حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
ایل پی جی کے معاملے پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج