عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مغل شاہراہ جسے بدھ کی صبح تازہ برف باری کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، اب چھوٹی گاڑیوں (LMVs) کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک رورل فاروق قیصر کے مطابق، پیر کی گلی کے مقام پر موسم کی بہتری سے مشروط طور پر ٹریفک کی بحالی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ ہدایات کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک سختی کے ساتھ منظم کیا جائے گا۔مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس راستے پر سفر کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔
تازہ برف باری کے بعد مغل شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت پھر سے بحال