عشرت حسین بٹ
پونچھ/حکام نے تاریخی مغل شاہراہ کو ایک بار پھر ٹریفک آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تازہ برفباری کے باعث مغل روڈ کو احتیاطی طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پیر کو بعد دوپہر موسم میں بہتری آنے پر متعلقہ عملے نے سڑک سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا، جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ڈی ٹی آئی پونچھ منظور کوہلی نے بتایا کہ سڑک سے برف صاف کرنے کے بعد پیر کو بعد دوپہر مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مسافروں کو ہدایت دی کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔
تاریخی مغل شاہراہ ٹریفک آمدورفت کے لیے بحال